Rohaney Wazaif - Benfits of Reciting Bismillaha



Rohaney Wazaif

Benefits of Reciting Bismillah

بسم اللہ کےفضائل و کمالات

کتب روحانی  کے اندربسم اللہ کے بے شمارروحانی کرشمات  ملتے  ہیں۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ جو مومن بسم اللہ پڑھ کرکسی بھی کام کی ابتداء کرے گا، اللہ تعالیٰ اس میں برکت  فرمائیں گے اور جو شخص طلب حاجب کے واسطے اسے پڑھے گا،  اللہ تعالیٰ اس کی مراد پوری فرمائیں گے۔ جوانسان سوتے وقت اکیس بار اس بابرکت اسم "بسم اللہ" کو پڑھ لے اللہ تبارک و تعالیٰ اس کو پوری رات شیطان مردود کے شرسے محفوظ رکھے گا۔ حل مشکلات کے اندر حضرت خطیب رحمتہ اللہ علیہ بسم اللہ کےروحانی کرشمات کے متعلق رقم دراز ہیں۔
۱۔ بسم اللہ کےروحانی کرشمات  سے حضرت ابراہیم علیہ السلام پر آتش نمرودٹھنڈی ہو گئی۔
۲۔ بسم اللہ کی وجہ سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام  اندھوں اور جذامیوں  کا علاج کرتے تھے۔
  ۳۔ بسم اللہ کی برکت سے حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی نے کوہ جودی پر قرار پکڑا ۔
 ۴۔  بسم اللہ کی برکت سے حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرعون پر فت حاصل کی۔
 ۵۔ بسم اللہ کی برکت سے حضرت سلیمان علیہ السلام کیلئے تمام مخلوق مطیع ہوگئے۔
۶۔ بسم اللہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول فرمائی۔
۷۔ بسم اللہ کی برکات سے ہی حضرت  محمدصلی اللہ علیہ والہ وسلم نے دشمنوں پر فتوحات حاصل   فرمائیں ۔

ظالم کی تذلیل

اگر   50مرتبہ بسم اللہ شریف کسی ظالم کے سامنے پڑھی جائے تو اللہ تعالیٰ اس ظالم  کو ذلیل ورسوا کردیتا ہے۔

 ہر قسم کے درد کی دوری

جسم کی کسی بھی جگہ پر ریحی، عصبی یا الہتابی درد ہو،  ایک سو مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھ کر دم کریں۔ اس طرح تین دن تک دم  کرتے رہنے سے اللہ کے فضل و کرم  سے شفا ہوجائےگی۔

 میاں بیوی  کی محبت کیلئے

پانی کے پیالے پر 786 مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھ کر دم کرکے پانی  کا یہ پیالہ زوجین کو پلادے۔ دونوں  میں محبت و الفت  بڑھے گی۔

دافع بلیات  و آ فات

جوانسان سونے سے پہلے اکیس مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اسے رات بھر شیطان کے نقصان محفوظ رکھے گا۔ اس کے مال و دولت کو کو چوروں سے محفوظ رکھے گا ۔ اسے مرگ سفاجات اور ہر قسم کی بلا سے امان دے گا۔

Comments