ہر دم تازہ دم مگر کیسے (Part 2)


ہر دم تازہ دم مگر کیسے


                                    
کیسا غم اور کیسی پریشانی؟ کہاں گئی وہ گہرے انجانے تفکرات کی دنیا اورمایوسیوں کی اندھیری گھٹا ٹوپ داستان؟ خیراب وہ ایک نئے انسان تھے۔ دو ماہ بعد انہوں نے اپنی مصروفیات کی ایک طویل فہرست بناڈالی جن میں مرکز تعلیم بالغاں کے کورس بھی شامل تھے۔

 ہر کوئی اپنی روزمرہ زندگی میں کچھ دیر کیلئے ضرور ٹینشن کا شکار ہوتا ہے مگر یہ ٹینشن مختصر وقت کیلئے ہوتی ہے اور گوناخوشگوار ہوتی ہے مگر اپنے پیچھے کوئی ناخوشگوار اثرات نہیں چھوڑتی مگر جب یہ مسلسل مشکل اختیار کرے اور انسانی شخصیت کا لازمی حصہ بن جائے تو یہ انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت پر مضراثرات ڈالنا شروع کردیتی ہے۔

 یہ جاننے کی کوشش کریں کہ کیا چیز آپ میں ٹینشن پیدا کررہی اور کیا چیز آپ کی پریشانی کا باعث ہے کیا آپ گھریلو مسائل کی وجہ سے پریشان ہیں یا مالی مسائل آپ کی الجھن کا باعث ہیں کیا آپ پر کوئی ایسی ذمہ داری ڈال دی گئی ہے جو آپ کی قوت سے باہر ہو یا کام کی زیادتی آپ کو ٹینشن میں مبتلا کیے ہوئے ہے۔ اپنے مسائل ان لوگوں سے بیان کریں جن پر آپ کو اعتماد ہے۔

 مشہور وزیراعظم مسٹرچرچل اور سلف اسٹارٹ انجن کے موجد کیٹرنگ بہت مصروف انسان تھے۔ دونوں سے علیحدہ علیحدہ سوال کیا گیا کہ وہ اس مصروفیت کی وجہ سے پریشان تو نہیں ہوتے۔ دونوں کا جواب تھا ”ہمارے پاس پریشان ہونے کیلئے وقت ہی نہیں“ ریسرچ سکالروں کا قول ہے کہ انہیں لیبارٹری میں سکون ملتا ہے حالانکہ وہاں دن رات مسلسل کام ہوتا ہے۔


Comments