آپ کا حسن
پارلر کا محتاج نہیں (Beauty Tips)
ہاتھوں کی صفائی (مینی
کیور)
ایک چھوٹا برتن لیں
باتھ سوپ کو گرم پانی میں ملا کر سلوشن بنالیں‘ اب اس میں ہاتھ ڈبولیں 5 سے 7 منٹ
کے بعد نکالیں۔ کسی پرانی ٹوتھ برش کی مدد سے ناخن اچھی طرح صاف کریں۔ اونی جراب
ہو تو اسے صابن والے پانی میں بھگو کر نچوڑ کر ہاتھوں پر نرمی سے رگڑیں۔ اب صاف
پانی سے دھو کر خشک کرلیں اور کوئی سی بھی موئسچرائزنگ کریم یا لوشن ایک بڑا چمچ
مقدار کے برابر لے کر اچھی طرح ہاتھوں کا مساج کریں۔
کچن کے کاموں سے یا
کپڑے دھو کر فارغ ہوں تو بالائی میں ذرا سا شہد ملا کر ہاتھوں کا مساج کیا کریں آپ
دیکھیں گی کہ کچھ ہی دنوں میں ہاتھ نرم وملائم ہوجائیں گے۔ بس ذرا سی توجہ....

Comments
Post a Comment